ممبئی،15مارچ(ایجنسی) کسانوں کے قرض معاف کرنے کی منصوبہ بندی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی صدر ارون دھتی بھٹاچاریہ نے آج کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے بینک اور قرض لینے والوں کے درمیان نظم و ضبط بگڑتا ہے.
اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار میں آنے پر ریاست کے کسانوں کے لیے قرض معافی
اسکیم لانے کا وعدہ کیا ہے. سی آئی آئی کے ایک پروگرام میں بھٹاچاریہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا، 'ہمارا خیال ہے کہ قرض معافی جیسی اسکیموں سے ہمیشہ بینک اور مقروض کے درمیان جو ایک نظم و ضبط بنا رہتا ہے وہ بگڑتا ہے.
جن لوگوں کو قرض معافی ملتی ہے، انہیں مستقبل میں بھی اس طرح کی قرض معافی ملنے کی امید رہتی ہے. ایسے میں بعد میں بھی جو قرض دیے جاتے ہیں انہیں بھی ادا نہیں کیا جاتا ہے.